بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان جو کہ لیجنڈری اداکار فیروز خان کے صاحبزادے ہیں، کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں، اسکی خاص وجہ تو انہوں نے کبھی نہیں بتائی بہرحال اب سسنے میں آرہا ہے کہ 49 سالہ اداکار جلد بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ان سے متعلق اس سے بھی بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اداکار فردین خان شادی کے 18 برس بعد اپنی اہلیہ نتاشا مادھوانی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے ذریعہ شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، فردین اور انکی اہلیہ ایک سال سے الگ رہ رہے تھے، جس سے دونوں کے درمیان مسائل پیدا ہونے لگے۔ جب وہ حالات سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے تو، انہوں نے ایک دوسرے کی خاطر راستے الگ کرنے کا انتخاب کیا۔
دونوں ایک سال سے الگ رہ رہے تھے۔ دونوں کے درمیان مسائل پیدا ہونے لگے۔ جب وہ حالات سے نمٹنے کے قابل نہیں تھے، انہوں نے ایک دوسرے کی خاطر راستے الگ کرنے کا انتخاب کیا۔
فردین خان اپنے والدہ کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ لندن میں بچوں سمیت مقیم ہیں، دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے بیان دیا ہے۔
فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھوانی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ دوستانہ طریقے سے الگ ہونے پر راضی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے فردین اور نتاشا نے دسمبر 2005 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی، ڈائنا ازابیلا خان، جو 2013 میں پیدا ہوئی، اور ایک بیٹا، ازریئس خان، جو 2017 میں پیدا ہوا۔