مشہور اداکار اور ماڈل عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایسی تصویر شئیر کی ہے جس میں انھیں زخمی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے پیروں پر پلستر بھی بندھا ہے۔
تصویر کے ساتھ ہی عمران عباس نے اپنی اسٹوری پر درد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’میرا پاؤں۔‘ جبکہ ساتھ میں درد والا ایموجی بھی بنایا ہے۔ یہ اسٹوری گزشتہ روز شئیر کی گئے ہے۔
واضح رہے کہ عمران عباس نے اپنے زخم کی نوعیت یا مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا نہ ہی میڈیا میں ان کے چوٹ کے حوالے سے کوئی خبر موجود ہے لبتہ پلستر دیکھ کر محسوس ہورہا ہے جیسے انھیں کافی درد کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔
عمران عباس نے کافی عرصہ پہلے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اورع پھر 2003 سے باقاعدہ اداکاری شروع کی جس کے بعد انھوں نے بھارتی بلاک بسٹر فلموں میں بھی کام کیا ہے۔