تم فکر نہیں کرو میں سنبھال لوں گا ۔۔ ہمایوں سعید کی کون سی پریشانی دیکھ کر شاہ رخ نے انہیں تسلی دی؟

image

ہمایوں سعید پاکستانی شوبز اور فلم انڈسٹری کے مشہور اور معروف اداکار ہیں، جن کے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی لاکھوں مداح ہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری اور خوش مزاجی کیلیئے جانے اور پسند کئے جاتے ہیں۔

حال ہی میں ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات اور ان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ، جب میں شاہ رخ سے ملا تو بہت جوش تھا، وہ بھی مجھ سے بہت پیار سے ملے۔ ہم ان کے کمرے میں تھے اور انہوں نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور میرے ساتھ ہندوستانی اور پاکستانی فلموں پر بات کی۔ اس وقت سینما گھروں میں مہرین جبار اور شان کی فلم "خدا کے لیئے" لگی ہوئی تھی، جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ، جوبھی یہ فلم دیکھے گا اس کی تعریف کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ، پاکستانی فلمیں بھارت میں اور بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہونی چاہئیں۔

وہ کہتے ہیں کہ، میں چونکہ پچھلے دن ہی سیٹ پر آیا تھا، اس لیے مجھے بالکل نہیں معلوم تھا کہ اسٹیج پر کیا کرنا ہے۔ اس وقت شاہ رخ نے مجھے تسلی دی اور کہا کہ، "میں سنبھال لوں گا، تم فکر مت کرو"۔ وہ لمحہ میرے لیئے بہت خاص تھا۔

2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں شاہ رخ، ہمایوں، ریما اور پریتی نے فلم ویر زارا اور کل ہو نہ ہو کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts