ہمیں بہت خوشی ہے آپ واپس آرہی ہیں۔۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بین کی واپسی پر مداح خوشی سے نہال

image

اکثر ٹی وی ڈرامے دیکھنے والوں کو ڈرامے کے کردار کچھ ایسے بھا جاتے ہیں جیسے وہ ان کے گھر کا ہی حصہ ہوں اور جیسے وہ انھیں سالوں سے جانتے ہوں۔ ایسا ہی ایک کردار مشہور بھارتی ڈرامے “تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کا “دیا بین“ ہیں جنھوں نے اپنی مخصوص مزاحیہ اداکاری سے سالوں دیکھنے والوں کو اپنا مداح بنائے رکھا۔ لیکن پھر ایک دن وہ ڈرامے سے غائب ہوگئیں۔ البتہ اب ٦ برسوں بعد بھارتی میڈیا نے دوبارہ دیا بین کی واپسی کی نوید سنائی ہے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسر اسیت مودی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “دیا بھابھی نے مداحوں کو اپنی اداکاری سے خوب محظوظ کیا اور ان تمام سالوں میں ہمیں بھی خوب ہنسایا، مداح ایک عرصے سے ان کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں اور میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ دیشا وکانی جلد ہی تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں واپس آئیں گی'“

واضح رہے کہ اس مقبول ترین بھارتی ڈرامے کو اب ١٥ برس مکمل ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال دیا بین کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔ مداح دیشا کی ڈراممے پر واپسی پر کافی خوش ہیں اور ان کے شدت سے منتظر ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts