روبوٹ کا کوئی بھروسہ نہیں ۔۔ روبوٹ کے ہاتھوں پہلا قتل ہونے والا انسان کون ہے؟

image

آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں انسانوں کے بجائے روبوٹس سے کام لینا زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور زندگی کے بیشتر شعبوں میں مشینوں نے انسانوں کی جگہ لے لی ہے لیکن جذبات اور احساسات سے عاری روبوٹس انسانوں کیلئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں ایک روبوٹ کی غلطی سے ایک انسان کی جان بھی جاچکی ہے۔

1979 میں امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلیٹ راک میں رابرٹ ولیمز نامی ایک فیکٹری ملازم روبوٹ کا شکار بنا۔ واقعہ یوں ہوا کہ فورڈ موٹر کمپنی نے گاڑیوں کے مخصوص پُرزے گننے کے لیے ایک پانچ منزلہ روبوٹ مقرر تھا جو ایک بازو پر مشتمل مشین اور ایک ٹن وزنی تھی لیکن وہ روبوٹ مسلسل غلط ریڈنگ دے رہا تھا۔

روبوٹ کی غلطی کو درست کرنے کیلئے رابرٹ ولیمز کو کمپنی کے کاسٹنگ پلانٹ میں مخصوص پُرزے گننے کے لیے بھیجا گیا۔ ولیمز پرزے گننے کے لیے جیسے ہی اوپر چڑھا اسی دوران مشین بھی چل پڑی اور روبوٹ کے ایک ٹن وزنی بازو نے مزدور کا سر کچل دیا جس کی وجہ سے رابرٹ موت پر ہلاک ہوگیا۔

جذبات اور احساسات سے عاری روبوٹ رابرٹ کی جان لینے کے بعد بھی اپنا کام کرتا رہا ہے اور کافی دیر تک رابرٹ کی لاش وہیں پڑی رہی اور جب باقی ساتھیوں نے دیکھا تب رابرٹ کی لاش کو نکالا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.