میرا ہنستا کھیلتا بچپن۔۔ کون جانتا تھا یہ بڑی ہو کر مشہور اداکارہ بنیں گی! کیا آپ اس بچی کا نام بتا سکتے ہیں؟

image

بچپن کے دن بھی گزر جانے کے بعد خوبصورت خواب کی مانند محسوس ہوتے ہیں۔ انھیں ہم محسوس تو کرسکتے ہیں لیکن چھو نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ عمر کے ہر حصے میں انسان اپنے بچپن کو ضرور یاد کرتا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی اس ادااکرہ کو اگرچہ اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہوگا لیکن شاید ہی کوئی ان کے بچپن کی تصویر دیکھ کر ان کا نام بتاسکے۔

ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ انھوں نے ستارا اور مہرالنساء کے نام سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اس کے بعد دشت، نجات، ہرجائی اور پھر ہمسفر جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کا اپنا میک اپ برانڈ بھی ہے۔

چلیں اگر آپ ابھی بھی پہچان نہیں پائے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ مشہور اداکارہ عتیقہ اوڈھو ہیں۔ عتیقہ کا تعلق سندھی خاندان سے ہے۔ میک اپ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرے والی اداکارہ بہت جلد کیمرے کی نظر میں آگئیں اور یوں وہ اداکارہ بن گئیں۔

انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے عتیقہ لکھتی ہیں کہ “ہنستا کھیلتا میرا بچپن۔ یہ تصویر میرے مرحوم والد نے کھینچی تھی۔ کاش میں اس معصومیت بھرے وقت میں لوٹ کر جاسکتی۔“


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts