بچی کے لئے سالگرہ کا تحفہ لیا تھا جو چوری ہوگیا۔۔ حسن خان غریب رائیڈر کی بے بسی دیکھ کر جذباتی ہوگئے

image

ہر شخص چاہے وہ امیر ہو یا غریب اپنے بچوں کے لئے خوشیاں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سارا دن محنت مزدوری کرنے والے غریب رائیڈرز بھی اپنے پیچھے گھر بچے اور خاندان رکھتے ہیں۔ بنیادی ضروریات کے علاوہ کبھی کبھی اپنے بچوں کے لئے تحفے خریدنے کا بھی دل کرتا ہے۔ اسی طرح ایک رائیڈر اپنی ڈیوٹی پوری کرنے جا ہی رہا تھا کہ اس کا آرڈر کسی نے چوری کرلیا اور وہ سڑک پر رونے لگا۔

یہ واقعہ مشہور ماڈل اور اداکار حسن خان نے دیکھا تو وہ افسوس کیے بغیر نہ رہ سکے۔ احسن رائیڈر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “آرڈر چوری ہوگیا۔ اس رائیڈر کو اپنی بیٹی کے لئے سالگرہ کا تحفہ لے کر جانا تھا۔ اسے اس حال میں دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

اس افسوس ناک واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین بھی دل مسوس کر رہ گئے ہیں۔ مگر سوچنے والی بات ہے جس شہر میں عوام کی جانیں ایک موبائل کی خاطر لے لی جاتی ہوں وہاں کھانے کا آرڈر چرا لینا کون سی بڑی بات ہے۔ افسوس۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts