دلیپ کمار کے مداحوں کیلئے بری خبر ۔۔ تاریخی بنگلے پر کونسا پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے؟

image

بھارت کے عظیم اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار مرحوم کے ممبئی میں تاریخی بنگلے کو مسمار کرکے اس زمین پر نیا پروجیکٹ بنانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل کے قریب نرگس دت روڈ پر واقع دلیپ کمار کے پرانے بنگلے کو جلد مسمار کر کے اس زمین پر تعیش رہائشی عمارت بنائی جائے گی جس کے گراؤنڈ فلور پر ایک میوزیم بھی بنایا جائے گا جس میں عظیم اداکار دلیپ کمار کی یادگار چیزوں کو رکھا جائے گا۔

دلیپ کمار کے اہلِ خانہ بنگلے کو گراکر رہائشی عمارت بنانے کے نئے منصوبے پر رضامند ہوگئے ہیں کیونکہ یہ منصوبہ شہر کے امیر ترین افراد کے لیے بنایا جارہا ہے اور اس رہائشی پروجیکٹ سے 900 کروڑ روپے تک آمدنی ہوگی۔

دلیپ کمار کا یہ بنگلہ کافی عرصے تک قانونی تنازعات کا شکار رہا، مرحوم کے اہل خانہ نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پر جائیداد پر قبضے کیلئے جعلی دستاویزات بنانے کا الزام بھی لگایا تھا۔

2017 میں دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اس حوالے سے طویل عدالتی جنگ کے بعد پالی ہل کی جائیداد کی چابیاں واپس ملنے کی خبر شیئر کی تھی تاہم اب بنگلے کی جگہ رہائشی منصوبے کو شروع کرنے والی کمپنی نے بھی واضح کردیا ہے کہ جائیداد سے متعلق قانونی مسائل ختم ہوچکے ہیں۔

ڈیڑھ ایکڑ پر مشتمل اس جگہ پر بنائے جانے والی عمارت کے نئے منصوبے میں دلیپ کمار کا خاندان اس پروجیکٹ کو شروع کرنے والی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ شراکت دار ہوگا، یہ منصوبہ 2027 تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts