چیٹ میں یہ کام کرتے ہیں تو چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ فیس بک پر بات چیت میں کونسی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے؟

image

فیس بک ومیٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے میسنجر صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی چیٹس کے اسکرین شاٹس نہ لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میسجنگ ایپ صارفین کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتی ہے جو ایک مخصوص وقت کے بعد ازخود ختم ہوجاتے ہیں۔

مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی غائب ہونے والے پیغام کا اسکرین شاٹ لے گا تو نئی اپ ڈیٹ صارفین کو مطلع کرے گی۔ اپ ڈیٹ میں جفس، اسٹیکرز اور انکرپٹڈ چیٹس پر ردعمل کا اضافہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میسنجر پلیٹ فارم نے حال ہی میں صارفین کے لیے اپنے پیغامات کو غائب کرنے کا آپشن متعارف کرایا ہے جس سے ان کی گفتگو میں رازداری کی ایک اضافی پرت شامل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکرین شاٹ کی وجہ سے صارفین کی رازداری غیر محفوظ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس عادت کی وجہ سے اسکرین شاٹس لینے والے صارفین کی پیغامات کی سہولت واپس بھی لی جاسکتی ہے، اس لئے پیغامات کا تبادلہ کرتے وقت اسکرین شاٹ کی عادت فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.