کہیں بھی جاکر پہلے پاسورڈ پوچھتے ہیں کیونکہ ۔۔ کیا آپ جانتے کہ وائی فائی لفظ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ اہم معلومات

image

انٹرنیٹ کے دور میں آج آپ کہیں بھی جائیں سب سے پہلے وائی فائی کا پاسورڈ پوچھتے ہیں کیونکہ ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون کیلئے انٹرنیٹ بہت ضروری ہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو وائی فائی لفظ کا مطلب بتائینگے۔

یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ وائی فائی موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کو وائرلیس انٹرنیٹ لنک فراہم کرتا ہے اور ہمیں عالمی انٹرنیٹ سے منسلک کرتا ہے لیکن وائی فائی لفظ کے معنی سے بہت کم لوگ واقف ہونگے۔

وائی فائی کے حوالے سے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شائد اس کا مطلب وائرلیس فیڈیلیٹی ہے تاہم ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ کسی لفظ کا مخفف نہیں بلکہ پورا نام ہے۔

وائی فائی حقیقت میں وائی فائی الائنس کا رجسٹر ٹریڈ مارک ہے اور اس کے درست الفاظ Wi-Fi ہے، اس کو یعنی wifi لکھنا بھی غلط ہے۔

کچھ سال قبل وائی فائی الائنس کے بانی رکن فل بلینگرنے اس نام کی تاریخ بیان کی تھی۔ان کے مطابق وائرلیس انڈسٹری IEEE 802.11 نامی ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈ کے لیے ایک یوزر فرینڈلی نام کی تلاش میں تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وائرلیس فیڈیلیٹی کا بھی کوئی مطلب نہیں اور بس یہ وائی فائی نام کے حوالے سے لوگوں کو مطمئن کرنے کی ناقص کوشش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نام اور لوگو کے لیے ادارے کی خدمات حاصل کرکے اچھا فیصلہ کیا تھا مگر پھر اس کے ساتھ ٹیگ لائن استعمال کرکے حماقت کی۔ امید ہے آپ کو بھی وائی فائی کے مقصد کے بارے سمجھ آچکی ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.