ورلڈ کپ کے لیے انڈین کرکٹ ٹیم کا اعلان، کے ایل راہُل ٹیم میں شامل

image
5 اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے انڈین کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

منگل کو انڈین ٹیم کے سکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر اجیت اگارکر اور کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کیا۔

میگا ایونٹ میں انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہُل ڈراوڈ ہوں۔

مزید پڑھیں

دوسری جانب انجری مسائل کے شکار سٹار بیٹر کے ایل راہُل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے  جبکہ ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی خدمات بھی قومی ٹیم کو فراہم ہوں گی۔

ایشیا کپ کے سکواڈ میں موجود نوجوان بیٹر تِلَک وَرما اور فاسٹ بولر پراسدھ کرشنا کو ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ایشیا کپ کے سکواڈ میں بطور ریزرو کھلاڑی جانے والے سنجو سیمسن بھی ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ میں انڈیا اپنے سفر کا آغاز 8 اکتوبر سے چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

انجری مسائل کے شکار سٹار بیٹر کے ایل راہُل کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حسہ بنایا گیا ہے۔ (فوٹو: بی سی سی آئی)پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔ انڈین ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں اپنا ہر میچ ہر نئے شہر میں کھیلے گی۔

انڈین ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گِل، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، اِشان کِشن، کے ایل راہُل، ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردُل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts