پاکستان اور سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش اب تک 37 مرتبہ ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے آ چکے ہیں جس میں 32 مرتبہ پاکستان جبکہ 5 مرتبہ بنگلہ دیش کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی ون ڈے میچ کھیلا تھا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
فخر زمان، امام الحق، بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیونمحمد نعیم، مہدی حسن میراز، لٹن داس، توحید ہری دوئے، شکیب الحسن (کپتان)، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، شمیم چودھری، عافیف حسین، تسکین احمد، شوریفل اسلام، حسن محمود۔