’پیار محبت کا پیغام دیں تو بہتر ہے،‘ گوتم گمبھیر کے بیان پر شاہد آفریدی کا جواب

image

انڈین اور پاکستانی کھلاڑیوں کے گراؤنڈ میں میل جول سے ناراض سابق انڈین بیٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ میچ کے دوران پلیئرز کو دوستیاں گراؤنڈ کے باہر چھوڑ کر آنی چاہییں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ ’جب آپ گراؤنڈ میں اپنی قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہوں تو آپ کو ہر صورت میں دوستیاں باؤنڈری کے باہر چھوڑ کر آنی چاہییں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران ’صرف گیم فَیس ہونا چاہیے اور دوستی باہر رہنی چاہیے۔ آپ چھ سات گھنٹے کی کرکٹ کے بعد دوستانہ ماحول بناسکتے ہیں۔‘

’یہ گھنٹے بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ تب آپ صرف اپنی نمائندگی نہیں کر رہے ہوتے بلکہ ایک ارب سے زائد لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔‘

گوتم گمبھیر کے اس بیان پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفرید اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس (گوتم گمبھیر) کی اپنی سوچ ہے، میری سوچ مختلف ہے۔‘

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے فینز بارڈو کے دونوں طرف موجود ہیں اور کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سفیر بھی ہیں۔

 گوتم گمبھیر کو جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے فینز دنیا بھر میں ہیں اور چاہنے والے دونوں طرف ہیں۔ میرا خیال ہے پیار محبت کا پیغام ہی دیں تو بہتر ہے۔‘

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیمیں سُپرفور مرحلے میں اتوار کو ایک بار پھر سری لنکا میں مدمقابل ہوں گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts