ایشیا کپ سپر فور: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے ہرا دیا

image

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

سنیچر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 258 رنز کے تعاقب میں 48.1 اوورز میں 236  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کے سمارا وکرما نے 72 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم میں سب سے زیادہ 93 رنز بنائے جس کے بعد وہ تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ زیادہ رن بنانے والے بیٹر کوسل مینڈس تھے جنہوں نے 73 گیندوں پر چھچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور شریف الاسلام کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کے بولروں حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی توحید ہریدائی تھے جنہوں نےسات  چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے، جس کے بعد تھیکشانا کا شکار بن گئے۔

سری لنکن بولروں داسن شناکا، پتھیرانا اور مہیش تھیکشانا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک کھلاڑی کو دونتھ نے آؤٹ کیا۔

اس جیت کے بعد سری لنکا کے پاس دو پوائنٹس ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts