حارث اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک

image

سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جہاں پاکستان ٹیم کو انڈیا کے خلاف 228 رنز کی بڑی شکست ہوئی ہے وہیں پاکستانی مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ گرین شرٹس کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کے سبب ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق نسیم شاہ اور حارث رؤف انڈیا کے خلاف سپر فور میچ میں زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد ایشیا کپ کے باقی میچوں میں اُن کی شرکت مشکوک لگ رہی ہے۔

دونوں فاسٹ بولر جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کولمبو میں شیڈول میچ سے تقریباً باہر ہو چکے ہیں۔

پاکستان نے نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ سکواڈ میں شاہنواز دہانی اور زمان خان کو شامل کر لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے اور وہ پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں فاسٹ بولرز کو اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے احتیاط کے طور پر آرام دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے حارث رؤف پسلیوں میں درد کے باعث انڈیا کے خلاف ریزرو ڈے پر بولنگ کرنے نہیں آئے تھے جبکہ نسیم شاہ کے دائیں کندھے میں تکلیف ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts