ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست، سری لنکا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

image
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنیچر کو پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 307 رنز کے ہدف کو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 44.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 132 گیندوں پر 9 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 177 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ اُن کے علاوہ سٹیو سمتھ نے 63 اور ڈیوڈ وارنر نے 53 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے تسکین احمد اور مصتفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے توحید ہِری دوئے نے 74، کپتان نجم الحسین شانتو نے 45 اور لٹن داس نے 36 رنز بنائے۔

کینگروز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے شاون ایبٹ اور ایڈم زیمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

THUMPED

An unbeaten 175-run partnership between Mitchell Marsh and Steven Smith sees Australia chase the target with ease

Deserved semi-finalists

LIVE https://t.co/d1t3Mt1sQl | #AUSvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/NOBrouzYA7

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 11, 2023

پونے میں کھیلا گیا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں آخری میچ تھا جس کے بعد آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ بنگلہ دیش کا 4 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

اس میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست نہ دینے کے باعث سری لنکا 2025 میں پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئی ہے۔

سری لنکا اس میگا ایونٹ میں صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب رہی جس کے بعد آئی لیںڈرز 4 پوائنٹس کے ساتھ  نویں نمبر پر آئے۔

خیال رہے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے علاوہ اس ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی سات پوزیشنز پر آنے والی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان بطور میزبان اس ٹورنامنٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts