سعودی پرو لیگ: النصر کی فتح میں رونالڈو کا خوبصورت گول

image

سعودی عرب میں کھیلی جانے والی روشن فٹبال لیگ کے میچ میں النصر کلب کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے خوبصورت گول نے ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

عرب نیوز کے مطابق گذشتہ روز سنیچر کو الوحدہ کلب کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں رونالڈو ایک بار پھر زبردست ایکشن میں نظر آئے اور ٹیم کو 1-3 سے فتح دلانے میں مدد کی۔

میچ میں رونالڈو ایک بار پھر زبردست ایکشن میں نظر آئے۔ فوٹو ایکسپرتگال کے 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کو ایشین چیمپیئنز لیگ میں قطر کے الدحیل کلب کے خلاف منگل کو کھیلے گئے میچ میں ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے آرام دیا گیا تھا۔

ایشین چیمپیئنز لیگ میں النصر کلب کی کارکردگی پورے میچ میں شاندار رہی اور  قطر کی الدحیل کلب کو 2-3 سے شکست ہوئی۔

روشن لیگ کے میچ میں النصر کی ٹیم کے برازیلین کھلاڑی الیکس ٹیلس نے 11ویں منٹ میں انتہائی بہترین انداز میں بائیں پاؤں سے گیند جال میں پھینک کر پہلا گول کیا۔

الدحیل کلب کے خلاف میچ میں رونالڈو کو  آرام دیا گیا تھا۔ فوٹو عرب نیوزموسم گرما میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے سائن کیے جانے کے بعد الیکس ٹیلس کا  النصر کلب کے لیے یہ پہلا گول تھا۔

میچ  کے 39ویں منٹ میں سعودی کھلاری عبداللہ العمری نے ہوا میں چھلانگ لگاتے ہوئے سر کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ کے دائیں جانب جال میں پھینکتے ہوئے دوسرا گول  کر کے ٹیم کی فتح کو مستحکم بنا دیا۔

اینسیلمو نے شاندار پاس پر سر کے ذریعے گول کیا۔ فوٹو: سکرین گریبپرتگالی فاروڈ کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 49ویں منٹ میں ٹیم کا تیسرا گول کر کے النصر کلب کی فتح کے لیے سکور شیٹ میں اپنا نام شامل کر لیا۔

ابتدائی ہاف میں الوحدہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی، میچ کے اختتام سے نو منٹ قبل الوحدہ کے فارورڈ 34 سالہ برازیلین کھلاڑی اینسیلمو نے شاندار پاس پر سر کے ذریعے گول کر کے سکور 1-3 کر دیا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts