مورنے مورکل نے پاکستانی بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

image

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے پاکستان مینز ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر نے رواں سال جون میں چھ ماہ کے معاہدے پر پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ مورنے مورکل کی پہلی اسائنمنٹ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔

کرکٹ بورڈ کےمطابق جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر 2023 سے سات جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts