بالی وُڈ فلم ’دھوم‘ کے ہدایت کار سنجے گدھوی انتقال کر گئے

image
مشہور بالی وُڈ فلموں ’دھوم ‘ اور ’دھوم ٹو‘ کے ڈائریکٹر سنجے گدھوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔

’انڈیا ٹُوڈے‘ کے مطابق فلم ساز سنجے گدھوی کا انتقال اتوار کو ہوا۔

ان کی فلموں ’دھوم‘ اور ’دھوم ٹُو‘ کو بہت زیادہ پذایرائی ملی تھی۔ ان فلموں میں ہریتک روشن اور ابھیشک بچن کی اداکاری نے بھی شائقین کی بھرپور داد وصول کی تھی۔

سنجے گدھوی کی عمر لگ بھگ 57 برس تھی۔ سوگواروں میں ان کی اہلیہ اور دوبیٹیاں ہیں۔ 

The magic he created on screen will be cherished forever. May his soul rest in peace. #SanjayGadhvi pic.twitter.com/1wstfQZpFO

— Yash Raj Films (@yrf) November 19, 2023

سنجے کے دوستوں کے مطابق وہ چند دن قبل فلم دیکھنے سنیما گھر بھی گئے تھے۔

انہوں نے مقبول فلم ’میرے یار کی شادی ہے‘،’کِڈ نیپ‘ اور 2012 میں ’عجب غضب لَوّ‘ اور ’آپریشن پرندے‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔

سنجے گدھوی نے ہدایت کاری کے اپنے کریئر کا آغاز سنہ 2000 میں فلم ‘تیرے لیے‘ سے کیا تھا لیکن اس فلم کو زیادہ توجہ نہیں مل سکی تھی۔

Remember the times I spent with you on the film closest to my heart #Dhoom. May the angels always ride with you. Rest in peace Sanjay Gadhvi pic.twitter.com/3pLXyhULLT

— John Abraham (@TheJohnAbraham) November 19, 2023

ان کو پہلی بار غیرمعمولی توجہ 2004 میں ملی جب ایکشن تھرلر فلم ’دھوم‘ ریلیز ہوئی۔

سنجے گدھوی کی موت پر یش راج فلمز، فلم ساز کنال کوہلی، امیشا پٹیل، جان ابراہام، سلینا جیٹلی سمیت شوبز انڈسٹری وابستہ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts