انڈین اداکار رندیپ ہودا کی ہونے والی اہلیہ لِن لیشرام کون ہیں؟

image

انڈین اداکار رندیپ ہودا رواں مہینے کے آخر میں اپنی دوست لِن لیشرام سے منی پور میں شادی کر رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رندیپ ہودا اور لِن لیشرام کی شادی کی دو روزہ تقریبات 28 اور 29 نومبر کو منی پور میں منعقد ہوں گی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

انڈین میڈیا کو ایک ذریعے نے بتایا کہ ’رندیپ بہت خوش ہیں اور دُنیا کے ساتھ یہ خوشی بانٹنا چاہتا ہیں لیکن شادی کے بعد۔‘

انڈین میڈیا کے مطابق ’شادی کے بعد رندیپ ہودا اور اُن کی اہلیہ شادی کے بعد ممبئی میں انڈسٹری کے دوستوں کے لیے بھی ایک تقریب رکھیں گے لیکن اس تقریب کی تاریخ اب تک واضح نہیں کی گئی ہے۔‘

لِن لیشرام کی عمر 37 برس ہے اور وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 2007 میں شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا تھا۔

اُن کا تعلق انڈین ریاست منی پور سے ہے اور وہ پہلی مرتبہ خبروں میں جب آئی جب انہیں ممبئی کی ’ایلیٹ ماڈلنگ ایجنسی‘ نے تلاش کیا جس کے بعد وہ انڈین فیشن انڈسٹری میں ایک بڑا نام بن گئیں۔

لِن لیشرام اس سے قبل انڈین فیشن ویک اور نیویارک برائڈل ویک میں بھی ماڈلنگ کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ 2014 میں سپورٹس فلم ’میری کوم‘ میں پرینکا چوپڑا کے ساتھ بھی نظر آئیں تھیں۔ اس کے علاوہ وہ کنگنا رناوت، شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ فلم ’رنگون‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts