خطرات میں گھرا لڑکا اپنی جان کیسے بچائے گا ۔۔ کیا آپ اس تصویر میں موجود مسئلے کا حل جانتے ہیں؟

image

انسان کی زندگی میں بے شمار مشکلات آتی ہیں، کچھ لوگ مردانہ وار مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ ہمت ہار جاتے ہیں اور ناکامی سے دوچار ہوجاتے ہیں، یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی نوجوان ہی ہے جو انتہائی مشکل میں دکھائی دے رہا ہے۔

یہ تصویر مشرقی افریقہ کی ایک کہانی پر مبنی ہے، اگر آپ اس نوجوان کی مشکل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں تو اس کا حل جاننے کیلئے آپ کو افریقی کہانی کا خلاصہ پڑھنا ہوگا۔ یہ مسٹر ٹربل کے بارے میں مشرقی افریقی کہانی پر مبنی ہے۔

اس کہانی میں بوانہ شیدا نامی لڑکا ایک دن آگ جلانے کے لیے لکڑی کاٹنے گیا، اس نے ایک درخت کو کاٹنا شروع کیا اور جب وہ اپنا کام تقریباً ختم کرہی چکا تھا تو اس نے اپنے پیچھے ایک شیر کی دھاڑ سُنی ، وہ پھرتی سے درخت پر چڑھ دوڑا اور اوپر پہنچ کر نیچے دیکھا تو شیر وہاں موجود تھا۔

شیر سے بچنے کی کوشش میں لڑکا بحفاظت درخت کی بلندی پر پہنچ گیا ہے لیکن مڑکر دیکھا تو ایک اور خطرہ موجود تھا۔ اس کے برابر والی شاخ پر ایک زہریلا سانپ بیٹھا تھا۔اب وہ نہ تو نیچے جاسکتا تھا نہ ہی درخت اس کے لیے محفوظ تھا۔

کہانی میں پتا چلتا ہے کہ لڑکے کے دل میں ایک خیال آیا کہ ندی میں چھلانگ لگا دے جہاں سانپ اور شیر اس کا پیچھا نہیں کریں گے لیکن جب اس نے نیچے دیکھا تو دو خطرناک مگرمچھ جبڑے کھولے تیز دانتوں کے ساتھ اس کے شکار کو تیار کھڑے تھے۔

ہر طرف موت دکھائی دے رہی تھی کیونکہ تھکن کی وجہ سے درخت سے لٹکے رہنا مشکل ہوچکا تھا اورتیز ہوا بھی چلنا شروع ہوگئی تھی تاہم بوانہ شیدا نے خود سے سے کہا، میں صرف اس وقت شاخ پکڑے رکھوں گا جب تک میں ایسا کرسکتا ہوں، دیکھتا ہوں کہ کیا ہوتا ہے۔

نوجوان اپنی ہمت سے حالات سے لڑتا رہا اور قسمت سے ایسا ہوا کہ تیز ہوا کی وجہ سے ایک درخت گرگیا اور شیر اور سانپ زد میں آئے۔ طاقتور درخت کے ٹوٹنے کی آواز نے مگرمچھ کو پانی سے بھری ندی میں واپس بھیج دیا اور بوانہ شیدا بحفاظت سے نکل آیا۔جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ مشکل کیسی بھی ہو اگر انسان ہمت سے کام لے تو کسی بھی مشکل سے نکلنا آسان ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.