والد میرے لیے نمازوں میں رویا کرتے تھے، مجھے دماغی دورے بھی پڑے ۔۔ دوسری شادی کے لیے کرن اشفاق نے والدین کے سامنے کیا شرط رکھی تھی؟

image

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لوگ اُس لڑکی اور اُس کی فیملی سے ہی پوچھتے ہیں۔ لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تم نے طلاق کیوں دی۔

رواں ماہ لاہورمیں پیپلز پارٹی کے سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کے بعد ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ شومیں شریک ہوئیں جہاں عمران اشرف سے طلاق سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

کرن اشفاق نے کہا کہ عمران اشرف سے شادی کے دوران مجھے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، میری خراب ازدواجی زندگی کی وجہ سے میرے والدین 5 سال تک سکون کی نیند نہیں سوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لوگ اُس لڑکی اور اُس کی فیملی سے ہی پوچھتے ہیں۔ لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تُم نے طلاق کیوں دی، میری طلاق کے بعد بھی یہی سب کچھ ہوا، لوگوں نے میرے والد اور بھائیوں سے پوچھا، باتیں بنائیں۔

سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا لیکن عمران اشرف سے کسی نے نہیں پوچھا۔’میرے والدین میرے لیے پریشان رہتے تھے جبکہ میری والدہ نے مجھے کہہ دیا تھا کہ کرن برداشت کرو، کچھ بھی ہوجائے اپنا گھر بسانا ہے۔میری طلاق نیوز چینل اور سوشل میڈیا کی زینت بن گئی، میری دونوں بہنوں کو بھی اپنے سسرال میں باتیں سننی پڑیں۔

کرن اشفاق نے کہا کہ ’میں طلاق کے بعد ملائیشیا چلی گئی تھی جس پربھی لوگوں نے تنقید کی اور کہا کہ عدت نہیں کی تو میں یہاں بتاتی چلوں کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی۔ عمران اشرف نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی۔ پھر ہم دونوں نے اکتوبر میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

اپنی دوسری شادی سے متعلق کرن اشفاق نے کہا کہ ’میں نے طلاق کے بعد سوچ لیا تھا کہ جب تک میرا بیٹا 10 سال کا نہیں ہوجاتا تب تک دوسری شادی نہیں کروں گی کیونکہ طلاق نے میری ذہنی صحت کو بُری طرح متاثر کیا تھا، مجھے دماغی دورے پڑنا شروع ہوگئے تھے۔

ایک رات تہجد میں والد کو روتا ہوا دیکھا تو میں نے دوسری شادی کے لیے ہاں کردی لیکن والد سے یہی شرط رکھی تھی کہ لڑکا کراچی کا ہونا چاہیے کیونکہ میں اپنے بیٹے سے دور نہیں رہ سکتی تھی۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts