بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو اکثر مداحوں نے ہنستے مسکراتے دیکھا ہوگا لیکن سلمان خان غصے کے بھی بہت تیز ہیں اور کئی بار اپنے غصیلے رویئے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتے ہیں،گزشتہ شب تقریب سے واپسی پر سلمان خان اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑ کر اُنہیں سیڑھیوں سے نیچے اُتار رہے تھے کہ صحافیوں اور مداحوں کے شور پر انہیں غصہ سے ڈانٹنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق یہ تقریب سلمان کے بھائی سہیل خان نے منعقد کی تھی، سالگرہ کی تقریب میں ان کی پوری فیملی نے شرکت کی تھی، تقریب سے واپسی پر سلمان خان کو اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دِکھایا گیا۔
سلمان جیسے ہی اپنی گاڑی کے پاس پہنچتے ہیں تو مداحوں اور صحافیوں کا ہجوم شور کرنے لگتا ہے جس پر اداکار غصے سے سب کو دیکھتے ہیں۔سلمان خان کے غصے سے دیکھنے پر ہجوم خاموش ہوجاتا ہے، اداکار غصے میں کہتے ہیں “پیچھے ہٹ جاؤ” اور یہ کہہ کر گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں۔
سپر اسٹار کی ویڈیو وائرل ہونے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ سلمان خان کی آنکھوں سے ہی سب ڈر جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی زبردست پرسنالٹی اور باڈی بلڈنگ کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں اور ہنستے مسکراتے نظر آنے والے سلمان خان کے ایکشن اور غصے سے بھی مداح بخوبی آگاہ ہیں، اسی لئے ان کے دیکھنے اور آنکھیں دکھانے پر خاموشی چھاگئی تھی۔