زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ گھومنا شروع ہوگیا اور ۔۔ قریب موجود لوگوں نے کیسے جان بچائی، ویڈیو دیکھیں

image

ریموٹ کنٹرول طیاروں اور ڈرونز کی وجہ سے اب اندر بیٹھے بغیر جہاز یا ہیلی کاپٹرز کو کنٹرول کرنا اب حقیقت بن چکا ہے تاہم کبھی آپ پنے مینول ہیلی کاپٹر کو زمین پر کھڑے کھڑے گھومتا ہوا نہیں دیکھا ہوگا، اس لئے ہم آپ کو زمین پر گھومتا ہوا ہیلی کاپٹر دکھاتے ہیں۔

ایکس پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنا شروع ہوگیا۔یہ واقعہ امریکی ریاست پانامہ میں پیش آیا جہاں زمین پر کھڑا پہلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنے لگا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کے دروازے کے قریب کھڑا تھا اور ایک خاتون ہیلی کاپٹر سے جیسے ہی باہر آئیں تو ہیلی کاپٹر اچانک خود بخود گھومنا شروع ہوگیا۔خاتون ہیلی کاپٹر سے بچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں اورفوری طور پر دوڑ لگاکر بھاگ گئیں۔

پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ہاتھوں سے روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا پھر اپنی جان خطرے میں ڈال کر کسی طرح ہیلی کاپٹر کے اندر جانے کی کوشش کی اور ہیلی کاپٹر کو بند کیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے ہیں۔

یہ واقعہ حقیقت میں انتہائی خوفناک تھا کیونکہ اس ہیلی کاپٹر کا کنٹرول اندر ہی تھا اور اگر پائلٹ اپنی جان پر کھیل کر کنٹرول نہ سنبھالتا تو بڑا نقصان بھی ہوسکتا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.