بل گیٹس کی 2024 میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں بڑی پیش گوئی

image

مائیکروسافٹ کے بانی اور ارب پتی بل گیٹس نے سال 2024 کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی کا سال ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے 10 صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نےنئے سال کیلئے اپنی توقعات اور معاشی و صنعتی پیشگوئیاں کی ہیں۔  جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والی پیشرفت سے رواں دہائی کے دوران اس اے آئی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کا نیا فیچر

انہوں  نے کہا کہ وہ 2024 میں اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید تنوع دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں، ہمیں آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے خوفزدہ نہیں بلکہ اس سے فوائد حاصل کرنے چاہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں اس دنیا کے بارے میں زیادہ سوچ رہا ہوں جو وراثت میں  ہماری نسلوں کو ملے گی اور اب سے دہائیوں بعد جب ان کی نسل بڑی ہوگی تو وہ وقت کیسا ہوگا۔

ایف بی آر نے بیرون ممالک سے پانچ سال پرانے موبائل فونز پر ڈیوٹی کم کردی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزمرہ کے کاموں کے لئے مصنوعی ذہانت پر انحصار اس دنیا کو تبدیل کر رہا ہے، مستقبل میں مصنوعی ذہانت کو تعلیم، ذہنی صحت اور بہت کچھ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے ویکسینز اور ادویات کی تیاری کے عمل میں تیزی آئے گی اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

آنے والے برسوں میں اے آئی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں عام ہو جائے گی اور اے آئی ٹولز سے ہمیں عالمی صحت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں، پی ٹی اے

بل گیٹس نے امیدظاہر کی ہے کہ اینٹی بائیوٹیکس مزاحمت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے بھی اے آئی (مصنوعی ذہانت)ٹیکنالوجی بہترین مددگار ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ ارب پتی بل گیٹس اے آئی ٹیکنالوجی کی حمایت میں کافی عرصے سے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.