ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنا ہے تو ورزش کریں

image

ماہرین نے کہا ہے کہ معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی لا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بچپن میں سستی اور کاہلی بڑی عمر تک کولیسٹرول کی مقدار میں 2 تہائی اضافہ کر سکتی ہے جو قلبی مسائل اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتی ہے،بچپن میں کولیسٹرول کی بلند سطح کو بعد کی زندگی میں قلبی مرض سے ہونے والی قبل از وقت موت کے ابتدائی اشاروں سے جوڑا جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمولی سی جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا گھر کے کام کرنا ان خطرات کو یکسر ختم کر سکتی ہیں،تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا اقسام کی سرگرمیاں معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کی نسبت زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈپریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین

تحقیقی ماہرین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ہلکی جسمانی سرگرمیوں کی صحت کے حوالے سے اہمیت کو واضح کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ یہ سرگرمیاں ابتدائی زندگی میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے اور ڈسلیپیڈیمیا سے بچانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.