ڈپریشن اور جارحانہ رویے میں کمی کیسے لائیں ؟

image

بیجنگ: روشنی کی مدد سے نیند میں بہتری لا کر ڈیمیشنیا کے مریضوں میں ڈپریشن اور جارحانہ رویے میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی ویفینگ میڈکل یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تیز روشنی کا منکشف ہونا جسم کی گھڑی کو دوبارہ سے ترتیب دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 2005 سے 2022 کے درمیان 7 مختلف ممالک میں ہونے والے 15 ٹرائلز کا مطالعہ کیا گیا۔ ان ٹرائلز میں لائٹ تھراپی کو بطور الزائمرز کے علاج کے دیکھا گیا تھا۔

تحقیق میں شریک افراد معمولی نوعیت سے معتدل نوعیت کے درمیان ڈیمینشیا کے مریض تھے اور ان کی عمر 60 سے 85 برس کے درمیان تھی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ لائٹ تھراپی کے سبب تحقیق کے شرکاء کی نیند کے معیار میں بہتری واقع ہوئی اور ان کو بستر پر کم وقت جاگنا پڑا جبکہ مدھم روشنی نے نیند کے معیار پر کم مفید اثرات مرتب کیے تھے۔

الزائمرز کے مریضوں میں اعصاب میں خرابی ہونے کی وجہ سے حساسیت کم ہوجاتی ہے اور ان کو زیادہ روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔

لائٹ تھراپی کے بعد ڈیمینشیا کے مریضوں کو کم جارح مزاج دیکھا گیا اور ان میں ڈپریشن کی علامات کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

نیند کے مسائل 70 فی صد افراد کو بیماری کے ابتدائی مراحل میں متاثر کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.