شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈپریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین

image

شادی شدہ افراد کا ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ہائی بلڈپریشر کے مرض کو خاموش قاتل اس لیے کہا جاتا ہے  کیونکہ اس کے شکار ہونیوالے افراد اکثر اس سے لاعلم رہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ

درحقیقت شادی شدہ جوڑوں میں سے کسی ایک میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوتی ہے تو اس کے شریک حیات میں بھی اس بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 1089، امریکا کے 3989، چین کے 6514 اور بھارت کے 22 ہزار 389 جوڑوں کے بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ان افراد سے بلڈ پریشر کی تاریخ معلوم کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے 47 فیصد جوڑے بلڈ پریشر کے شکار تھے۔

اسی طرح امریکا کے 38 فیصد، چین کے 21 فیصد جبکہ بھارت کے 20 فیصد جوڑوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

کھلونوں میں ٹاکسی کیمیکل کے باعث بچوں میں جسمانی اور ذہنی امراض لاحق ہونے کا انکشاف

محققین کے مطابق بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ عام ہوتا ہے مگر ہم یہ دریافت کرکے حیران رہ گئے کہ شادی شدہ جوڑوں میں یہ مرض کتنا عام ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ کے شریک حیات میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ آپ بھی اس مرض کے شکار ہو سکتے ہیں۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

محققین کے مطابق یہ ضروری ہے کہ شادی شدہ جوڑے طرز زندگی میں تبدیلی کریں اور تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں اور اچھی غذا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.