راولپنڈی، بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی، نوزائیدہ بچوں کو خطرات

image

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کو خطرات بڑھ گئے،بینظیر بھٹو اسپتال کا طبی عملہ آکسیجن کی کمی کے باعث پریشان ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں حکومت نے 4 بیڈ دیے ہیں، پانچواں مریض کہاں رکھیں، حکومت نے جو سہولتیں دی ہیں اس میں دو گنا زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے سے اتار کر دینی پڑتی ہے۔

بینظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ والدین ہم سے لڑنے کے بجائے حکام سے شکایت کریں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی تعمیرِ نو کے باعث بینظیر بھٹو اسپتال میں رش بڑھ گیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں نرسری وارڈ بھر گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.