بھارت میں کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا، 4 افراد ہلاک

image

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس نے 4 افراد کی جان لے لی جبکہ 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارت میں 21 مئی کے بعد اب سامنے آنے والے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔

بھارت کی یونین ہیلتھ منسٹری کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، رواں موسم میں فلو سے 1600 سے زائد افراد ہلاک

کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں سے 2 کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے جبکہ ایک کا تعلق راجستھان اور ایک کا تعلق کرناٹک سے ہے۔

بھارت میں مجموعی طور پر کورونا کے ساڑھے 4 کروڑ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.