عراق میں سڑک کنارے دھماکے سے 3سیاح جاں بحق

image

بغداد ۔27دسمبر (اے پی پی):عراق کے ایک صحرا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2کویتی اور ایک سعودی سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں ۔چینی خبررسا ں ادارے نے عراقی فوج کے حوالےسے بتایا کہ عراقی سکیورٹی فورسز کو دو کویتی اور سعودی سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں جو مغربی عراق کے ایک صحرا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں مارے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مارے جانے والے سیاح سیاحتی ویز ا حاصل کر کے عراق میں داخل ہوئے تھے اور تینوں صوبوں الانبار، صلاح الدین اور نینویٰ تک پھیلا ہوا وسیع صحرا میں شکار کے سفر کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز نے لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے صحرائے الانبار میں بڑے پیمانے پر تلاشی لی اور ان کی جلی ہوئی لاشیں برآمد کیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ متاثرین کی گاڑی دہشت گردوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب ایک پرانے بم سے ٹکرا گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.