سئیول ۔27دسمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں چار ملکی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں رضاکارانہ طور پر تقریباً 28,000 گاڑیوں کو مینوفیکچرنگ کی خرابیوں پر واپس منگوا لیں گی۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں کار ساز کمپنی کیا کارپوریشن ہائی پریشر فیول پمپ میں نقص کی وجہ سے اسٹنگر سپورٹس کار ماڈل کے 10,069 یونٹس واپس منگوا لے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسلا کوریا انویٹر سسٹم کے ایک پرزے کی خرابی کے باعث ماڈل 3 کے 9,914 یونٹس واپس منگوا لے گا۔انہوں نےبتایا کہ مرسڈیز بینز کوریا تین مختلف ماڈلز میں سٹیبلٹی کنٹرول ڈیوائس میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث 2,060 یونٹس اور بی ایم ڈبلیو کوریا آڈیو سسٹم میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث دو مختلف ماڈلز کے 1,587 یونٹس واپس منگو ا لے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان ماڈلز کی گاڑیوں کے مالکان ناقص پرزہ جات کو تبدیل کرنے کے لیے مقامی مرمت اور خدمت کے مراکز پر جا سکتے ہیں۔