ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

image

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیا جن میں اشتہاری ذیشان ارشد، نفاست علی، محمد فیاض اور غلام دستگیر شامل ہیں ۔

ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ملزم ذیشان ارشد نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ براستہ ایران و ترکی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے ۔ملزم کے خلاف سال 2016 اور 2017 میں متعدد مقدمات درج ہوئے تھے۔

ملزم نفاست علی نے شہری کو یوکرین ملازمت کے نام پر 4 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے اور 1850 امریکی ڈالربٹورے۔ملزم محمد فیاض نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 32 لاکھ بٹورے جبکہ ملزم غلام دستگیر نے شہری کو رومانیہ بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے بٹورے ۔ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.