پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد کی فراہمی

image
پاکستان کی بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انڈین عملے کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

بدھ کو کراچی میں پاکستان نیوی ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی تھی۔

کال میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کی درخواست کی گئی۔

بیان کے مطابق جہاز پر تمام عملہ انڈین شہریوں پر مشتمل تھا۔

’جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو متحرک کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی سیفیر کو کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ کامیاب طبی انخلا پاکستان کے میری ٹائم سیفٹی نظام کی آپریشنل تیاری اور فوری ردعمل کا مظہر ہے۔ ہم آہنگی اور فوری عمل درآمد پاک بحریہ کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔‘

بیان کے مطابق ’پاکستان بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کسی بھی سمندری حادثے کے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ایک مرکزی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.