باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت اور خشک و غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کی ہدایت

image

فیصل آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی):باغبانوں کو ماہ جنوری کے دوران ترشاوہ پھلو ں، مالٹے، کنو، گریپ فروٹ، مسمی،فروٹر کی برداشت جاری رکھنے اور بیمار، خشک و غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ غیر ضروری شاخوں کو کاٹ کر تلف کردیاجائے نیز زیادہ کہر والی راتوں میں باغات کو پانی لگانے سمیت دھواں بھی دیاجائے۔

سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اگر ماہ دسمبر میں دیسی کھاد بمعہ فاسفورس، پوٹاش، زنک وغیرہ نہ ڈالی گئی ہو تو یہ کام ماہ جنوری کے دوران مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کھاد وغیرہ کو پودوں کے گرد تنوں سے دور اچھی طرح بکھیرتے ہوئے بذریعہ گوڈی زمین میں مکس کرکے بھرپور پانی لگادینا چاہیے تاہم کھاد ڈالنے کے بعد پانی کا وقفہ ایک ماہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے باغات لگانے کیلئے رواں ماہ جنوری کے دوران زمین کی تیاری کی جاتی ہے اور پودے لگانے کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کر کے تین مربع فٹ سائز کے گڑھے کھود لئے جائیں اور انہیں 15 دن کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ماہ جنوری کے دوران گدھیڑی کے انڈوں کو دبانے کے علاوہ اس کے بچوں پر کیڑے مار زہر کاسپرے بھی کردیاجائے اور پیشگی اقدامات کے تحت تسلی بخش پودے خریدنے کیلئے اچھی نرسری کا انتخاب بھی کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتا ہے۔\


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.