استنبول ۔29دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے ڈرون جنگی طیارے عنقاتھری نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترک ایرو انڈسٹری توساش کے تیار کردہ ڈرون جنگی طیارے عنقا3نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقا اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی دفاعی صنعت میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔