چین، عرب ممالک کا خصوصی آپریشنز، انسداد دہشت گردی بارے سیمینار کا انعقاد

image

بیجنگ۔29دسمبر (اے پی پی):چین کی مسلح افواج پی ایل اے سودرن تھیٹر کمانڈ نے چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں چین۔عرب ریاستوں کے خصوصی آپریشنز اور انسداد دہشت گردی بارے سیمینار کی میزبانی کی۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو کیان نے جمعہ کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین کی میزبانی میں سیمینار میں خصوصی آپریشنز اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کے سربراہان اور سعودی عرب، قطر اور عمان سمیت دیگر ممالک کے فوجی کمانڈرز شریک ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ سیمینار کا موضوع ’’ خصوصی آپریشنز اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے تعاون پر توجہ مرکوز کرنا-چین ۔عرب مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر‘‘ ہے۔ وفود نے علاقائی دہشت گردی کی روک تھام کے لئے نئے اقدام اور مشترکہ ردعمل، خصوصی آپریشنز اور انسداد دہشت گردی فورسز کا قیام، تربیت ، شہری خصوصی آپریشنز اور انسداد دہشت گردی آپریشنز، انسداد بحری قزاقی اور سمندروں میں ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے موضوعات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد چین اور عرب ممالک کے درمیان خصوصی آپریشنز اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا اور چین اور عرب ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کی تعمیر کرنا ہے۔سیمینار جو 26 دسمبر سے شروع ہوا ہے 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.