کوئی مقابل نہیں دور تک کیونکہ ۔۔ ابوظہبی کا خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان کیسے بن گیا؟

image

متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان النہیان نے 305 ارب ڈالرز کے اثاثوں کی وجہ سے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ابوظہبی کا النہیان خاندان امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سرفہرست 25 امیر ترین خاندانوں میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

امیر ترین 25 خاندانوں میں امریکا کے 8، فرانس کے 4، جرمنی کے 3 ،متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، بھارت، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، بلجیم، انڈونیشیا، اٹلی اور ہانک کانگ کا ایک ایک خاندان شامل ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں النہیان خاندان 305 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے، دوسرے نمبر پر والٹن خاندان، تیسرے پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس کے مالکان موجود ہیں۔

اس لسٹ میں امریکا کا خاندان مارس چوتھے،قطر کا شاہی خاندان الثانی پانچویں،امریکی کوچ انڈسٹریز کے مالکان چھٹے،سعودی عرب کا شاہی خاندان السعود ساتویںنمبر پر موجود ہے۔

بھارت کے ریلائنس انڈسٹریز کے مالکان امبانی خاندان آٹھویں،نویں پر فرانس کے لگژری فیشن ہاؤس کے مالکان،دسویں نمبر پر کینیڈا کے میڈیا ہاؤس تھامس رائٹر کے مالکان ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.