سعودی عرب میں کمسن طالبہ کی گھوڑے پر بیٹھ کر اسکول جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیئے۔
مغربی سعودی عرب میں الحانکیہ گورنریٹ میں مدینہ سے تقریبا 100 کلو میٹر کے فاصلے رہنے والی جوڈ نامی طالبہ گھر سے اسکول جانے کے لیے گھوڑے پر سواری ہوئیں اور پورے راستے لوگوںکو حیران کرتے ہوئے اسکول پہنچی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کسی پیشہ ور گھڑ سوار کی طرح گھوڑے کو کنٹرول کرتی دکھائی دے رہی ہے اورجوڈجیسے ہی اسکول پہنچتی ہے تو اسکول بس سے اترتے ہوئے بچوں کی جانب سے اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
کمسن بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شائد اس بچی کو ارطغرل غازی ڈرامہ زیادہ ہی پسند آگیا جو یہ گھوڑے پر سواری کررہی ہے۔
یاد رہے کہ مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستان سمیت کئی ممالک میں مقبول ہوچکا ہے اور ارطغرل غازی کے کرداروں کی طرح کئی لوگ گھوڑوں پر سواری سمیت مختلف روپ اختیار کرنا پسند کررہے ہیں۔