ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے 84 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا تدریسی دورہ

image
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ پر مشتمل 84 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی ، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.