اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر بہار 2024 کے داخلوں کا شیڈول جاری

image

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، سرٹیفیکیٹ کورسز، بی ایس(فیس ٹو فیس)، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہوں گے۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15 جنوری سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم تمام کیمپسز کے ریجنل سربراہان کو طلبہ کی راہنمائی اور معاونت کی فراہمی کے لئے فیسی لیٹیشن سینٹرز و ہیلپ ڈیسکس متحرک کرانے کی ہدایات دے دی ہیں۔ریجنل ہیڈز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولتوں سے محروم طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے کے لئے انہیں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت مفت فراہم کی جائے۔

دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی و بین الاقوامی طلبہ بھی میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کر سکیں گے۔بیرون ممالک میں یونیورسٹی داخلے آن لائن سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے، ان کے لیے داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینوئل اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جا سکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.