ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

image

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر،خطہ پوٹھوا راور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند/سموگ چھائے رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، سکردومنفی09، گلگت، گوپس منفی 05، کالام، استورمنفی 04 اورہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.