خلیج تعاون کونسل اور جنوبی کوریا میں تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

image

ریاض ۔30دسمبر (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) اور جنوبی کوریا نے اقتصادی تعلقات کے فروغ کےلیے ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ معاہدے پر دستخط پانچ مذاکراتی ادوار پر میحط نتائج کے نتیجے میں ہوئے ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی حقیقی باہمی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ معاہدہ جی سی سی رہنماوں کی دیگر ممالک اور بین الاقوامی بلاکس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مفادات کے حصول کےلیے ہدایات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں اٹھارہ چیپٹر شامل ہیں جن میں اشیا، خدمات اور سرکاری خریداری کے سا تھ ڈیجیٹل تجارت اور چھوٹے اور درمیانے تجارتی اداروں کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔واضح رہے ستمبر میں پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کے اعلان کے بعد یہ رواں برس جی سی سی کی جانب سے عالمی سطح پر طے پانے والا یہ دوسرا معاہدہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.