جاپانی حکومت نے میگلیو ٹرین سروس میں تاخیر کی منظوری دے دی

image

ٹوکیو۔30دسمبر (اے پی پی):جاپان کی حکومت نے میگلیو ٹرین سروس میں تاخیر کی منظوری دے دی ہے ۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے مے مطابق جاپان کی وزارتِ نقل و حمل نے سینٹرل جاپان ریلوے کمپنی کے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مقناطیسی طور پر پٹڑیوں سے بلند ہو کر چلنے والی میگلیو ٹرین سروس 2027 یا اس کے بعد شروع ہو گی

جبکہ ابتدائی منصوبے کے مطابق اسے 2027 میں شروع ہونا تھا۔کمپنی نے 14 دسمبر کو ٹوکیو کے شیناگاوا اسٹیشن اور ناگویا کے درمیان سیکشن میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا اور وزارت ٹرانسپورٹ کے پاس تبدیلی کے لیے درخواست جمع کروائی۔وزارت نے گزشتہ روز اس تبدیلی کی منظوری دی۔ وزارت کے ریلوے بیورو کے سربراہ مُراتا شیگےکی نے ریلوے کمپنی کے صدر نِیوا شُنسُوکے کو اجازت نامہ دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.