سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ پر چینی صدر کی امریکی ہم منصب کو مبارکباد، مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات پر زور

image

بیجنگ ۔1جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبا رک باد دیتے ہوئے کہاکہ دونوں مما لک کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ مفاہمت اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ پہلے ہی ثابت کر چکی ہےکہ دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکا کے لیے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون ہی ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.