جدہ ۔1جنوری (اے پی پی):مدینہ منورہ کے نئے گورنر شہزدہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اورنوافل ادا کئے۔اردو نیوز کے مطابق مسجد نبوی آمد پر ادارہ امور حرمین کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں نےمدینہ منورہ کے نئے گورنرکا خیرمقدم کیا۔
مدینہ منورہ کے نئے گورنر نے نئے عہدے پر تعینات ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کے دوران ریجن کی خدمت کر سکیں۔یاد رہے کہ رواں برس 12 دسمبر کو جاری ہونے والے شاہی فرامین میں مدینہ منورہ میں نئے گورنر جبکہ 5 ریجنز میں نائب گورنرز کا تقرر کیا گیا تھا۔شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو شاہی مشیر اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر مین تعینات کیا تھا۔