روس اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے آزاد پالیسی پر عمل درآمد کریں گے، سربیا ئی صدر

image

بلغراد۔1جنوری (اے پی پی):سربیا کے صدر الیکزینڈر ووچک نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے اور روس اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک آزاد پالیسی پر عمل درآمد کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق سربیا ایک آزاد اور خودمختار ملک رہے گا جو اپنے فیصلے خود کرے گا اور یورپی یونین کے راستے پر چلتا رہے گا، یہاں تک کہ یورپ میں بہت سے لوگ سربیا کو اس راستے سے ہٹانا چاہیں گے ۔

سربیا برابری کی بنیاد پر بہترین ممکنہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیےروس اور چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کسی کی خوشی کے لئے روس کے خلاف پابندیاں عائد نہیں کرے گا اور نہ ہی روس اور چین پر باقاعدگی سے تنقید کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ ہمارا مقصدکسی دوسرے ملک یا تنظیم کے مفاد میں نہیں بلکہ ہر اہم کام اپنے شہریوں کے مفاد میں کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.