سال 2023، پی آئی سی کی او پی ڈی میں 61 ہزار سے زائد دل کے مریضوں کا معائنہ

image

خیبر پختونخوا کے واحد امراض قلب کے ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق پی آئی سی میں ایک سال کے دوران او پی ڈی میں 61 ہزار سے زائد دل کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ان مریضوں میں 9 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ 14 سو سے زائد مریضوں کے دل کی سرجریز کی گئیں،ترجمان کے مطابق سال 2023 کے دوران ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز کیے گئے جن میں 4 سو سے زائد بچوں کے بھی دل کے مختلف پروسیجرز کیے گئے۔

ہسپتال ایمرجنسی میں 13 ہزار دل کے مریضوں کو لایا گیاجبکہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ پر مفت 15 ہزار 6 سو سے زائد مریضوں کو انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی،دل کے آپریشنز اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔

صوبے میں پہلی بار بین الاقوامی معیار کے علاج اور ٹیکنالوجی (بغیر سینہ چاک کیے دل کے آپریشنز) ٹاوی کی 21 سرجریز کی گئیں۔ پی آئی سی میں نہ صرف خیبر پختونخوا اوردیگر صوبوں بلکہ پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کو بھی بہترین سہولیات دی گئیں جن میں 4 ہزار مریضوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا۔جبکہ 6 سو سے زائد مریضوں کی انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور دل کی سرجریز کی گئیں۔

پی آئی سی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ سی ٹی اسکین،ایم آر آئی الٹرا ساونڈ اور ایکسرے سے 28 ہزار 4 سو سے زائد مریض مستفید ہوئے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ دو سالوں کی طرح سال 2023 بھی پی آئی سی نے مختلف بین الاقوامی اور قومی سطح کی کامیابیاں حاصل کیں جن میں ایس او کی دوبارہ سرٹیفیکیشن اور صوبے کاپہلا سرکاری کیٹگری ون ہسپتال کا اعزاز حاصل ہوا۔

دوسری جانب پاکستان میں پہلی بار امراض قلب کے علاج میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی روٹا پرو اور ایل اے اپینڈیج ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔یاد رہے کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح سال 2020 دسمبر میں کیا گیا تھا۔سال 2023 میں پاکستان کے سب سے بڑے دو سالا انٹرنیشنل کارڈیک سرجری کانفرنس اور نیشنل پیڈز کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز بھی پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو حاصل ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.