مصری موسیقار ھانی فرحات کو سعودی شہریت مل گئی

image

ریاض ۔2جنوری (اے پی پی):مصری موسیقار ھانی فرحات کو سعودی شہریت مل گئی۔ سعودی تفریحاتی کمیٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے سال نو پر’’عرب سٹارز نائیٹ‘‘کی تقریب میں سعودی شہریت کی دستاویزات موسیقار کے حوالے کیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی شہریت پانے والے مصری موسیقار نے کہا کہ مملکت سعودی عرب کا شکریہ، شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہ سلمان کا شکریہ، انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مشیر ترکی آل الشیخ کا شکریہ جو ہمیشہ فن کی قدر کرتے ہیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ھانی فرحات کا شمار مصر اورعرب دنیا کے اہم موسیقاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد بڑے پروگرامز منعقد کیے جن میں بیشتر عرب اور مصری فنکاروں نے شرکت کی۔ ھانی فرحات 13 اگست 1971 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے معروف گلوکاروں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی جن میں عمرو دیاب اور انغام کے علاوہ دیگر اہم گلوکار شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.