ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 اور 11 جنوری کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ،نگران وفاقی وزیر صحت

image

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے نظام میں شفافیت اور جدت کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان دنیا کے گلوبل سکیورٹی ایجنڈے کو لیڈ کررہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 اور 11 جنوری کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں

منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ گزشتہ سال میں جب میں نے وزارت قومی صحت کا قلمدان سنبھالا تو شعبہ صحت کو کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا۔ ہم نے صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات پر تیزی سے کام کا آغاز کیا جو کہ اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت کے نظام میں شفافیت اور جدت کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان دنیا کے گلوبل سکیورٹی ایجنڈے کو لیڈ کررہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 اور 11 جنوری کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے دنیا کے سامنے ملکی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کو قلیل ترین مدت میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے، دوست ممالک سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ادویات مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے فارما پارک قائم کرنے جارہےہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.